مقصد

سرائیکی وسیب جسے جنوبی پنجاب کہا جاتا ہے
دوہرے مسائل کا شکار ہے ہے ایک طرف غربت جہالت اور پسماندگی نے جکڑ رکھا ہے دوسری طرف سرداروں اور پولیس کا گٹھ جوڑ غریب عوام کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں آئے روز پولیس مظالم زیرے حراست افراد کی پولیس تشدد سے ہلاکتیں جھوٹی ایف آئی آر روز کا معمول ہیں رشوت ستانی اپنے عروج پر ہے مقامی سیاستدان پنجاب حکومت سے ترقیاتی کام تعلیمی ادارے نہیں مانگتے ان کا مطالبہ صرف یہ ہوتا ہے کہ ہمیں ہماری مرضی کا ڈی پی او اور تحصیلدار چاہیے پھر وہ انہی کے ذریعے انگریز دور کی یاد تازہ کرتے ہیں موجودہ معاشی مسائل کی وجہ سے لوگ جہاں خود کشیاں کر رہے ہیں وہاں منافقت اقرباپروری رشوت سفارش اور مقامی سرداروں کے ذریعے عوام پر پولیس تشدد معاشرے کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہا ہے
وطن عزیز اور سرائیکی وسیب کو ظلم نا انصافی کے خلاف میڈیا عوام اور قانون دانوں کے ساتھ مل کر عملی جدوجہد اور اور آگاہی کا آغاز کردیا ہے آئیے مل کر آگے بڑھیں