14 سالہ لڑکی کا اژدھے پالنے کا خطرناک شوق

دنیا بھر میں کروڑہا لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کوئی بلی پالنا پسند کرتا ہے تو کوئی کتا لیکن بہت سے لوگوں کو خطرناک جانور پالنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی بچی کے بارے میں بتائیں گے جسے بڑے اور خطرناک اژدھے پالنے کا شوق ہے اور اس بچی کے پاس ایک نہیں بلکہ 6 بڑے اژدھے ہیں۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ چھلوا اسما کمال کے پاس 6 بڑے اور خطرناک اژدھے ہیں اور یہ ان سے بے حد محبت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر چھلوا کی ہر تصویر میں ان کے ساتھ اژدھے موجود ہوتے ہیں اور وہ ان کو نہلاتی دھلاتی بھی خود ہی ہے۔

14 سالہ بچی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 4 سال کی عمر سے ہی یہ اژدھے ہیں اور وہ ان سے بلکل نہیں ڈرتی اور بچپن سے ہی یہ اژدھوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

پی ایچ ڈی، سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل
10سالہ بچے نے صرف 30سیکنڈز میں بینک سے 10لاکھ روپے چرا لیے، ایسا واقعہ کہ پولیس بھی حیران پریشان رہ گئی
تاریخ کی خطرناک ترین عورت.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں