muzzafargarh

مظفرگڑھ: کچے کے علاقے سے چوری، ڈکیتی کے 28ملزمان گرفتار

دریائے سندھ کچے کے علاقے میں علی پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری اور ڈکیتی کے 28 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ بھاری اسلحہ، منشیات، درجن سے زائد موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی علی پور خالد روف کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں واردات میں اضافہ ہو رہا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس کی ہدایت پر کرائم کی وارداتوں کا سدباب کرتے ہوئے پولیس نے دریا پار کچے کے علاقے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی۔

ملزمان گھروں سے جانور، طلائی زیورات، نقدی چوری کرنے کے علاوہ موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی واردات کے بعد کچے کے علاقے میں فرار ہوجاتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔

تحصیل علی پور کے تمام تھانوں کی فورس، ایلیٹ فورس، ریورائن فورس کی مدد سے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 29 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا۔ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا۔

سورس : سمائ نیوز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں