petrol shortage

کہیں 200روپے لیٹر تو کہیں” پیمانہ کم،عوام کی لمبی قطاریں

محمد پور دیوان۔
(نامہ نگار)محمد پور دیوان:
تحصیل جام پور ۔کے تمام علاقوں میں 10روز سے پیٹرول نایاب،کہیں 200روپے لیٹر تو کہیں” پیمانہ کم،عوام کی لمبی قطاریں،شہری ذلیل وخوار ہو گئے۔انتظامیہ خاموش،شہری سراپا احتجاج.تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے اس ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو پیٹرول کی عدم دستیابی کی صورت میں بھگتنا
پڑ رہا ہے۔گزشتہ 10روز سے تحصیل جامپور کے علاقوں داجل،کوٹلہ،محمد پور دیوان ،
جام پور،حاجی پور ، سلیم آباد، ادھی والا،کوٹلہ دیوان سمیت دیگر ،علاقوں میں پیٹرول نایاب کر دیا گیا ہے۔جس سے لوگوں کی بڑی تعداد ایک لیٹر پیٹرول کے حصول کے لیے مارے مارے پھررہی ہے۔جن پیٹرول پمپس پر تیل موجود ہے وہاں پر ایک طرف سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کا جم غفیر موجود ہے تو دوسری طرف ان پیٹرول پمپ مالکان نے پیمانے کم کرکے لوٹ مار شروع کرر کھی ہے۔
جبکہ دیہی علاقوں میں موجود کھلے عام پیٹرول”200 “روپے لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ تحصیل راجن پور کے تمام پیٹرول پمپ پر تیل دستیاب ہے مگر تحصیل جام پورمیں تیل کی عدم فراہمی سمجھ سے بالا تر ہے۔تحصیل جام پور کے شہریوں نے پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد ناصر بھٹی۔
( نامہ نگار جنگ جیونیوز )
محمد پور دیوان ضلع راجن پور
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں