pakistan weather updates

راجن پور: کوہ سلیمان پرحالیہ بارشوں کےنتیجےمیں ندی نالوں میں طغیانی

آج ملک بھرمیں بیشترعلاقوں میں دن کےوقت موسم گرم اورخشک رہےگا،شام کےوقت اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ شکرگڑھ، نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں موسلادھاربارش نے گرمی کا زورتوڑ ديا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش نے شکرگڑھ، نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں گرمی کا زورتوڑ ديا۔ بارش سے کاشت کاروں ميں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

ادھر راجن پور میں کوہ سلیمان پر حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی سے درکاہ سلطان سے 30 ہزار کيوسک کا سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں کی جانب بڑہنے لگا ہے جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا انديشہ ہے۔ سیلابی ریلے سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہڑند،لونڈی سیدان،لال گڑھ،چٹول اورحاجی پور کےعلاقےشامل ہیں۔رود کوہی میں سیلاب سےفصلوں کونقصان پہنچنےکاخطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رودکوہی سیلابی ریلہ آبی گذرگاہوں سےہوتاہوادریائےسندھ میں شامل ہوجاتاہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک بھرمیں بیشترعلاقوں میں دن کےوقت موسم گرم اورخشک رہےگا،شام کےوقت اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کےاضلاع میں بھی بعض مقامات پرگرد آلود ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سورس : سمائ نیوز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں