locust attack

اگر اس قانونِ قدرت کو سمجھ لیا جائے تو ایک ہی رات میں صفایا کرنا ممکن ہے

ٹڈی اور دیگر تمام حشرات الارض روشنی یعنی لائیٹ کی طرف سفر کرتے ہیں۔ اور اگر اس قانونِ قدرت کو سمجھ لیا جائے تو اس سے دس گنا بڑے لشکر کا بھی ایک ہی رات میں صفایا کیا جانا ممکن ہے۔

اگر متاثرہ علاقے میں ایک جنریٹر , ایک فلڈ لائیٹ پول کا بندوبست کرلیا جائے اور نیٹ لگا کر رات دس بجے لائیٹ روشن کردی جائے۔ ارد گرد کے متاثرہ کھیتوں میں خالی ٹین کھڑکا کر ٹڈی کو روشنی کی طرف اڑنے پر مجبور کیا جائے۔ ایک سے دو گھنٹے کی محنت سے ہی تمام کی تمام ٹڈی نیٹ میں آجائے گی۔ پھر یہ زمینداروں کی مرضی ہے وہ اپنی مرغیوں کو ناشتے میں کھلاتے ہیں یا ان پر سپرے کرکے ان کی تدفین کرتے ہیں
تمام زمیندار بھائیوں کو یہ ترکیب فوراً بتائیں۔

اللہ پاک اس مصیبت سے نجات کیلئے ہماری مدد فرمائے

بشکریہ پوسٹ Amin Anjum

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں