وزیراعظم کا 9 اگست کویوم ٹائیگرفورس منانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس منانے کا اعلان کردیا، جب کہ عید کے بعد ٹائیگر فورسز کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

منگل 28 جولائی کو معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد قوم کے نام اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس کی مہم کا خود حصہ بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور وزرائے اعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے۔ سال 2023 تک ہمیں 10 ارب درخت لگانے ہیں۔ ہمیں ملک سے آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان میں آلودگی، گلوبل وارمنگ کے باعث درخت لگانا ضروری ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم کی قیادت کرے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملک بھر میں شجر کاری مہم سے متعلق مشاورت کی۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار بھی کیا، جب کہ ٹائیگر فورس میں مزید لوگوں کی شمولیت کیلئے دوبارہ اس کی رجسٹریشن کھولنے کا اشارہ بھی دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں